*"دونہیں'ایک پاکستان"..*

*عمران خان نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا تها کہ *"دونہیں'ایک پاکستان"..*
سماجی اور معاشی طور پرپاکستان کے عوام *مہنگائی اور بے انصافی* کے مسائل میں بری طرح جکڑے ہوئے ہیں،
*موجودہ حکومت کی منصفانہ اور ترقی پسند سوچ* نے ہر پاکستانی کے دل میں *امید* کی ایک نئی شمع روشن کردی ہے. اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر پاکستانی *بنیادی معاشرتی ضروریات، صحت، تعلیم اور انصاف* کے برابری کی بنیاد پر اور صحیح معنوں میں حصول کے لیے انتہائی پر امید ہے...حکومت نےدرپیش چیلنجزکو حل کرنے کےلیے جو اہداف مقرر کیےہیں انکے حصول کے لیے *منظم کاوش* کی اشد ضرورت ہے تاکہ حکومت کا *وقار اور اعتبار* قائم رہ سکے
*جناب وزیراعظم صاحب!*
ہمارا ضلع *گوجرانوالہ* ایک اہم ترین *کاروباری اور صنعتی مرکز* ہونے کے ساتھ ساتھ *افواج پاکستان میں اپنی نمایاں نمائندگی* بھی رکھتا ہے. ملازمت  اور کاروباری مصروفیات رکھنے والے ہمارے ضلع کے افراد کا *سب سے بڑا مسئلہ انصاف کا حصول* ہے....
سرکاری ملازمین اور کاروباری شخصیات کے لیے 80.8 کلومیٹر لاہور  ہائی کورٹ کا فاصلہ اور سفر بہت زیادہ ہے... جو کہ ملازمت پیشہ افراد کے لیے ان کے *فرائض منصبی* ادا کرنے، اور کاروباری شخصیات کے لیے ان کے *معاملات* میں بہت بڑی رکاوٹ ہے....
اسی طرح *غریب عوام* جو بمشکل دو وقت کی روٹی کی تگ و دو میں اپنے *قانونی حقوق سے دستبرداری* اختیار کرنا، بہتر خیال کرتے ہیں،کیونکہ اتنی دور جانے کا خرچہ الگ، وہاں وکلاء کی فیس افورڈ کرنا بهی انکے بس کی بات نہیں.
ان کے لیے بھی اپنے جائز قانونی حقوق کا حصول بہت ضروری ہے،
جس طرح باقی علاقوں کے *سیاسی راہنما* اپنے علاقے کی ترقی کے لئےکوشاں ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تها کہ یہاں سے بهی تحریک چلتی، پر اپنے ذاتی مفادات کےلیے حکمران اشرافیہ چپ کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں...
یہ ایک *ناقابل تردید حقیقت ہےکہ موجود چیف جسٹس کے دور میں عدالتی کارکردگی* بہتر ہوئی ہے
اب چونکہ *مختلف  شہروں میں ہائی کورٹ بنچز کا قیام* عمل میں لایا جا رہا ہے تو ہماری *چیف جسٹس سے استدعا بھی یہی ہے کہ ہمارے ضلع کے لوگوں کو بھی یہ سہولت دی جائے . اور *ضلع گوجرانوالہ میں بھی ہائی کورٹ بنچ* کا قیام عمل میں لایا جائے اس سے سسٹم پر حیرت انگیز طور پر دوررس اور خوشگوار اثرات مرتب ہوںگے.
*وکلاء برادری* کے مسائل بهی کافی حدتک حل ہو جائیں گے،
*سائلین کی مشکلات* کا کسی حد تک مداوا ہو سکےگا.
*عدالتوں میں زیرالتواہ مقدمات میں کمی* آئےگی.
*انصاف کی بروقت فراہمی ممکن* ہوسکےگی، ہزاروں خاندانوں کی خوشیاں لوٹ آئیں گی.
اور *اقبال و قائد* کے خواب کو تعبیر بھی مل سکےگی..
*ابوبکر سیف اللہ ایڈووکیٹ*
*0301-6662931*
*مورخہ 2018-09-19*

Comments

  1. https://ajumain.blogPPC Course Delhi also has an extensive database of their own data to take advantage of their information pool. They know the benefit of having pool of data.spot.com/2019/07/buy-adwords-coupon-google-ads-coupon.html

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Qatl , it's kinds and Punishment Under PPC

Abetment in PPC Section 107

"WHEN 1st Medico - Legal autopsy was Performed"