*یوم دفاع پاکستان..تجدید عہد کادن*
*یومِ دفاع پاکستان*.... مملکتِ خداداد پر نگاہِ غلَط ڈالنے والوں کی آنکھیں نوچ لینے کے بعد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مرتبہ شہادت پر فائز ہونے والے قوم کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ یہ دن ہم سے تجدیدِ عہد کا متقاضی بھی ہے،
*تجدیدِ عہد*،..... تحریک آزادی کے گمنام مجاہدین سے، بانیانِ پاکستان سے، اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزت اور جان و مال کی قربانی دے کر ایک،، پاکستانی،، ہونے کا تمغہ اپنے سینے پر سجانے والے اپنے آباؤاجداد سے اور جنگِ ستمبر 1965 میں اپنےسے کئی گنا بڑے دشمن کے لیے لوہے کا چنا بن کر اس کے دانت توڑنے والے، قوم کے عظیم بیٹوں سے، کہ....
اب...
،، *یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے*،،
اب ہم، اس مادرِ وطن کے بیٹے، اس کے محافظ، عہد کرتےہیں کہ اس پاک سر زمین کو میلی نظر سے دیکھنے والی آنکھ کو نکال کر باہر پھینک دیں گے، ہم عہد کرتے ہیں کہ اس پاک سر زمین پر اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ کر اور اس کی طرف اٹھنے والے ہر قدم کو کاٹ کر رکھ دیں گے...
*صلہ شہید کیا ہے، تب وتاب جادوانہ*
*ابوبکر سیف اللہ ایڈووکیٹ*
*0301-6662931*
Comments
Post a Comment