*یوم آزادی، نیا پاکستان، نئی امیدیں اور نئی توقعات*
پاکستان واحد ملک ہے جس نے نظریاتی بنیاد پرجغرافیہ حاصل کیا-14اگست کادن ہمارے بزرگوں اور عظیم رہنماؤں کی صدیوں پر محیط کوششوں، ریاضتوں، عبادتوں اور شب بیداریوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کا ثمر ہے.
ہمارے بزرگوں نےآزادی اور جمہوریت کا جو خواب دیکھا تها، وہ شرمندہ تعبیر تو ہوا.تاہم ہمارے سامنے عدم مساوات، بےروزگاری، پسماندگی اور ناخواندگی کا عفریت ابھی بهی کهڑاہے.آج ہم ملکی تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کهڑے ہیں.ہم نے نیا پاکستان تو حاصل کر لیاہے. لیکن یہ ہمارے مقصد کی ابتداہے.ابهی ہم پر بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں. عمران خان نے انتخابات جیتنے کے بعد اپنی فاتحانہ تقریر میں نہایت مہارت سے ان مسائل کا ذکر کیا، جو حقیقت میں درپیش ہیں..نوجوانوں کو بیدار کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں، خواتین ووٹرز کو سیاسی میدان میں اپنے طاقت سمیت اتارنے والی بهی یہی جماعت ہے.لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم سفید کپڑے پہ داغ ڈھونڈنے کے عادی ہو چکے ہیں..
عمران خان صاحب! اب آپکی طاقت ہم اور ہماری طاقت آپ ہیں.جو خواب آپ نے عوام کو دکھائے ہیں انکی تعبیر بهی ممکن بنائی جائے.آپ کے وژن کے مطابق لوگ ہنرمند تو ہوں گے ہی.ساتھ انہیں ذہنی طور پر بهی آزاد کرنے کی کوئی صورت نکالیں تاکہ انکو اپنے حقوق فرائض کی بخوبی پہچان ہوسکے.
*پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں*
آج ضرورت ہے قائداعظم کے عزم پر عمل پیرا ہونے کی..ہمیں خیالی دنیا سے نکل کر عملی کام کرنے ہوں گے، جن سے زندگی کے ہر شعبہ میں ہمارے لوگوں کے حالات بہتر ہو سکیں. ہرطرف مذہبی منافرت، سیاسی خلفشار اور انتشار کے سائے ہیں.وطن عزیز کی دشمن قوتیں ملکی حالات کی اس صورتحال سے فائدہ اٹها رہی ہیں. یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے. ہمیں سب گلے شکوے بهلا کر اپنے اندرونی معملات ٹھیک کرنا ہوںگے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے. 14اگست اتحاد، ایثاراور اخلاص کے عہد کا دن ہے.
آج ضرورت اس امرکی ہےکہ ہم اس رنگ ونسل اور سیاسی وفاداریوں کے فرق سے بالاترہو کر اس عظیم الشان ملک کے بارے میں سوچیں جو ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے..
*ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن*
*لیکن تم کو زندہ رہنا ہےقیامت کی سحر ہونے تک*
ابوبکر سیف اللّٰہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔
علی اینڈ عبداللّٰہ لاء ان۔ گوجرانولہ اور حافظ آباد پنجاب، پاکستان۔
03016662931
good effort 😍
ReplyDelete