Service law Judgments
سروس .. ملازم کے خلاف فوجداری کاروائ اور محکمانہ کاروائ بیک وقت یعنی ایک ساتھ چل سکتی ھیں اور فوجداری یعنی کرمنل کاروائ کے فیصلے تک disciplinary کاروائ سٹاپ نہیں ھو سکتی.
1993 SCMR 2177, 2012 PCRLJ 220 (DB).
سروس ... آؤ ٹ آف ٹرن پروموشن رولز ریلیکس کرکے اور DPC کو بائ پاس کر کے گرانٹ کرنا بالکل غیر قانونی ھے.
علاوہ ازیں بھی قانون میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کی کوئ گنجائش نہیں ھے اور آؤٹ آف ٹرن پروموشن پاکستان کے آئین کے بھی خلاف ھے.
2017 SCMR 192, 2017 SCMR 206
سروس ... محکمانہ کاروائ ... Inefficiency کے الزام کی بنیاد پر major penalty دینا غیر قانونی ھے.
2016 SCMR 1430
سروس .. ایڈ ھاک ایمپلائ کی سینیارٹی... ایڈھاک ایمپلائ کی سروس اگر ریگولرائزڈ ھو جاۓ تو اسکی سینیارٹی ریگولر ھونے کی تاریخ سے شمار ھوگی نہ کہ ایڈھاک appointment کی تاریخ سے.
2010 SCMR 11
سروس .. چھٹی کی درخواست ... محض چھٹی کی درخواست move کر دینے سے چھٹی منظور نہیں ھو جاتی. ایمپلائ پر لازم ھے کہ چھٹی کی درخواست دینے کے بعد اپنی درخواست کی fate جاننے کے لۓ ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں رھے.
2009 SCMR 1121
سروس ... محکمانہ کاروائ.. سفارشات انکوائری کمیٹی / انکوائری آفیسر... انکوائری آفیسر / انکوائری کمیٹی کی سفارشات competent authority پر binding نہیں ھوتیں.
2009 SCMR 1025.
Comments
Post a Comment